51 سال سے شادی شدہ جوڑا ایک ساتھ ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گیا ، ہر کوئی اشکبار

51 سال سے شادی شدہ جوڑا ایک ساتھ ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گیا ، ہر کوئی اشکبار


51 سال سے شادی شدہ جوڑا ایک ساتھ ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کے باعث دنیا سے …

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست فلوریڈا کا رہائشی جوڑا 51 سال کی کامیاب شادی شدہ زندگی کے بعد اب کورونا وائرس کے باعث ایک ساتھ ہی دنیا سے رخصت ہو گئی ہے جس نے پوری دنیا کے انٹر نیٹ صارفین کو آبدیدہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 74 سالہ سٹورٹ بیکر اور 72 سالہ ایڈریان بیکر کی شادی کو 51 سال گزر چکے تھے اور ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہیں کوئی الگ نہیں کر سکتا اور عین موت کے موقع پر بھی یہ ثابت ہوا اور دونوں صرف چھ منٹ کے فاصلے سے کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

جوڑے کے بیٹے ” بڈی بیکر “ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بتایا ، اس کا کہناتھا کہ اس کے والدین نے مارچ کے درمیان میں صحت کی خرابی کو محسوس کیا اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ، کچھ دن کے بعد میرے والد کو تیز بخار رہنے لگا اور حالت بگڑنے لگی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ، والدہ کو تیز بخار نہیں تھا اس لیے انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ۔

ان کا کہناتھا کہ دونوں کی حالات بہتر ہو رہی تھی جس پر ہماری فیملی کو اطمینان تھا ،لیکن پھر ہسپتال سے کال آئی اور بتایا گیا کہ والد صاحب میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گا ۔ بیکر کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی والدہ کو اس افسوسناک خبر کا نہیں بتایا اور انہیں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہسپتال لے گئے ، ڈاکٹر ز نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ میری والدہ کا بھی آکسیجن لیول نیچے آ گیاہے جس کے باعث ان کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔

بیکر نے بتایا کہ ہم نے انہیں ہسپتال سے ” ہوسپیس “ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں ایک ہی کمرے میں رکھا ، انہیں آسانی فراہم کرنے کیلئے وینٹی لیٹررز کو اتار لیا گیا جس کے بعد وہ چھ منٹ کے فاصلے سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔بیکر نے شہریوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر ضرور دیا اور کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اس وبا کو سنجیدگی سے لیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے