76 دن بعد ووہان میں لاک ڈاﺅن کا خاتمہ، اب وہاں کیا حالات ہیں؟ آپ بھی جانئے

76 دن بعد ووہان میں لاک ڈاﺅن کا خاتمہ، اب وہاں کیا حالات ہیں؟ آپ بھی جانئے


76 دن بعد ووہان میں لاک ڈاﺅن کا خاتمہ، اب وہاں کیا حالات ہیں؟ آپ بھی جانئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان میں چند روز قبل لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا تھا لیکن انہیں شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اب بالآخر شہریوں کو یہ اجازت بھی مل گئی ہے، جس کے بعد شہر کے ٹرین سٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر ایک بار پھر رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ووہان میں 23جنوری کو لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا۔ اب 76دن بعد لوگوں کو شہر سے باہر نکلنے کی اجازت ملی ہے۔ بدھ کی رات 12بج کر 50منٹ پر یہ اجازت ملنے کے بعد ووہان کو دیگر شہروں سے منسلک کرنے والی ہائی ویز پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی اور ٹرین سٹیشنز آباد ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ووہان 1کروڑ 10لاکھ کی آبادی کا شہر ہے جہاںکورونا وائرس سے 50ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 2ہزار 571اموات ہوئیں جواس موذی وباءکی وجہ سے چین میں ہونے والی کل اموات کا 80فیصد ہیں۔ ووہان میں لاک ڈاﺅن ختم ہوتے ہی چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر’ووہان لاک ڈاﺅن ختم‘ اور ’ویلکم بیک ووہان‘ جیسے ٹرینڈ سرفہرست آ گئے۔مختلف سفری ذرائع کے خریدے گئے ٹکٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد بدھ کے روز (آج)55ہزار لوگ ووہان سے باہر کا سفر کریں گے۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد لوگ گھروں سے باہر تو نکل آئے ہیں لیکن انہوں نے فیس ماسک پہن رکھے ہیں اور کئی پورا حفاظتی لباس پہنے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی بھی کی کسی حد تک کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ووہان میں گزشتہ 14دن میں کورونا وائرس کے صرف 2نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے