89 سالہ ارب پتی باپ بننے کو تیار، عمر کے اس حصے میں بڑی خوشخبری مل گئی

89 سالہ ارب پتی باپ بننے کو تیار، عمر کے اس حصے میں بڑی خوشخبری مل گئی


89 سالہ ارب پتی باپ بننے کو تیار، عمر کے اس حصے میں بڑی خوشخبری مل گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فارمولا 1کے سابق سربراہ 89سالہ برنی ایکلیسٹن کو اس عمر میں باپ بننے کی خوشخبری مل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق برنی ایکلیسٹن نے 2009ءمیں اپنی دوسری بیوی سلیویکا ایکلیسٹن کو طلاق دی تھی اور 2012ءمیں خود آدھی سے بھی کم عمر خاتون فیبیانا فلوسی (Fabiana Flosi)سے شادی کی تھی ۔ فلوسی کی عمر اس وقت 44سال ہے۔ اس تیسری بیوی سے برنی ایکلیسٹن کو خوشخبری ملی ہے کہ وہ بیٹے کے باپ بننے والے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے ہاں جولائی میں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس سے قبل برنی ایکلیسٹن کی تین بیٹیاں 65سالہ ڈیبورا، 35سالہ تیمارا اور 31سالہ پیٹرا ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی ڈیبورا بھی ان کی تیسری بیوی فلوسی سے عمر میں 21سال بڑی ہے۔ان کے پانچ نواسے نواسیاں بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان دنوں برنی ایکلیسٹن برازیل میں ساﺅ پولو کے قریب واقع اپنے فارم پر مقیم ہیں۔ برنی ایکلیسٹن نے ایک سوئس اخبار سے بات کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”ہاں وہ گرمیوں میں آ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی ’بیک گیمون‘ (گیم)کھیلنا سیکھ جائے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے